18 جون 2017 - 19:12

اقوام متحدہ نے غیر ملکی پناہ گزینوں کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمات اور سہولتوں کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں کے نمائندے مولو گاتا زوادی مامو نے صوبہ گلستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر طہماسبی سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن کے لیے میڈیکل بیمے کی سہولت اور سماجی و تعلیمی حقوق جو انہیں ایران میں میسر ہیں دنیا میں کہیں اور میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ایران برسوں سے فراخ دلی کے ساتھ غیر ملکی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی نگہداشت اور انہیں مختلف طرح کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایران جیسے ملکوں کی مدد اور حمایت میں اضافے کی کوشش کر رہا جو برسوں سے پناہ گزینوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔
ایران کے صوبہ گلستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر طہماسبی نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں اور اپنے ملک کے شہریوں کے درمیان کسی فرق کا قائل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو ایک طرح سے مکمل شہری حقوق حاصل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169